پٹنہ،29 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کردیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جے ڈی یو ان دونوں ریاستوں کے انتخابات خود لڑے گی۔
پارٹی بنگال میں 50 سیٹوں پر لڑ سکتی ہے۔تاہم پارٹی نے قومی صدر آر سی پی سنگھ کو اس سلسلے میں فیصلے کا اختیار دیا ہے۔ تاہم نتیش کمار نے جے ڈی یو آفس میں موجود دیگر ریاستوں کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ عوام کی آواز بن کر تنظیم کو موثر بنائیں۔ گفتگو کے دوران نتیش نے اپنی ریاست کی تنظیم سے متعلق سب سے زیادہ رائے لی۔ اس کے مسائل کے حل کی بھی معلومات لی۔
وزیراعلیٰ کا مشورہ تھا کہ عوامی مسائل سے دیانت دارانہ تشویش کا اظہار کرکے لوگوں کی زبان بن کر تنظیم کو صحیح طریقے سے توسیع کیا جاسکتا ہے۔ سب نے اس طریقے کو اپنانے کی بات کہی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ پارٹی اور اس سے تعلق رکھنے والوں کوزیادہ سے زیادہ وقت مل سکے اس کے لئے آر سی پی کو چیئرمین بنایا گیا ہے۔ سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے کہا ہے کہ نتیش کمار وزیر اعلی نہیں بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وزیراعلیٰ بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ لیکن ہمارے دباؤ پرانہوں نے وزیراعلیٰ بننا قبول کرلیا۔ ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور نتیش کی قیادت میں بہار کے انتخابات لڑے اور جیت گئے۔ نتائج کے بعد وہ وزیراعلیٰ نہیں بننا چاہتے تھے۔ ہم نے انہیں صاف طور پر بتایا کہ ہمیں جو فتح ملی ہے ان میں چہرہ ان کا ہی تھا۔ اس لئے آپ کو وزیراعلیٰ بننا چاہئے۔ پہلے تو وہ تیار نہیں تھے، لیکن اس درخواست پر راضی ہوگئے۔ مودی نے دعوی کیا کہ بہار میں اتحاد میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ اروناچل میں ہونے والے واقعے کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔